شاید یہ ہماری زندگی کی آخری پرواز ہو؛ پائلٹ کی حاضر دماغی درجنوں جانیں بچالیں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
(فوٹو؛ اسکرین گریب )

امریکی ریاست کولوراڈو کے ڈینور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اُس وقت شدید خوف و ہراس کی فضا قائم ہو گئی جب امریکن ایئرلائن کی پرواز AA3023 کے لینڈنگ گیئر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، تاہم عملے کی حاضر دماغی نے ایک بڑے حادثے کو ٹال دیا۔

یہ پرواز بوئنگ 737 میکس 8 طیارے پر مشتمل تھی جو ڈینور سے میامی جا رہی تھی۔ جیسے ہی طیارہ رن وے پر تیزی سے دوڑنے لگا، ایک زوردار آواز کے ساتھ دھواں اور شعلے اٹھنے لگے۔ ایئر ٹریفک کنٹرول نے فوری طور پر پائلٹ کو آگاہ کیا کہ آپ کے طیارے کے لینڈنگ گیئر میں آگ لگ چکی ہے۔

پائلٹ نے فوری طور پر ٹیک آف روک دیا اور ایمرجنسی انخلا کا اعلان کر دیا۔ 173 مسافروں اور 6 عملے کے ارکان کو طیارے سے ایمرجنسی سلائیڈز کے ذریعے باحفاظت نکال لیا گیا۔

فائر بریگیڈ نے فوری طور پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ واقعے میں 6 افراد کو معمولی چوٹیں آئیں جبکہ ایک مسافر کو احتیاطی طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

امریکن ایئرلائن نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ طیارے کو سروس سے نکال کر مکمل فنی جانچ کے لیے بھجوا دیا گیا ہے، اور تمام مسافروں کو متبادل پرواز کے ذریعے میامی بھیج دیا گیا ہے۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) اور دیگر متعلقہ اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق، یہ خرابی طیارے کے لینڈنگ گیئر کے نظام میں فنی نقص کے باعث پیش آئی۔

ایک مسافر نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آگ اور دھواں دیکھ کر ہر طرف چیخ و پکار مچ گئی، ہمیں لگا شاید یہ ہماری زندگی کی آخری پرواز ہے لیکن عملے نے بہت پروفیشنل انداز میں سب کو باہر نکالا۔

Related Posts