مجھے نازیبا ویڈیوز بنوانے پر مجبور کیا گیا، عامر لیاقت پر تیسری اہلیہ کا الزام

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
مجھے نازیبا ویڈیوز بنوانے پر مجبور کیا گیا، عامر لیاقت پر تیسری اہلیہ کا الزام
مجھے نازیبا ویڈیوز بنوانے پر مجبور کیا گیا، عامر لیاقت پر تیسری اہلیہ کا الزام

کراچی: عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ نے اپنے شوہر پر سنگین الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے طلاق کا مطالبہ کیا ہے۔ عدالت سے رجوع کرتے ہوئے سیدہ دانیہ شاہ نے دعویٰ کیا کہ عامر لیاقت حسین ان کی نازیبا ویڈیوز بنایا کرتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت حسین کی اہلیہ نے شوہر کے خلاف عدالت کو درخواست جمع کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ عامر لیاقت کا وسیع کاروبار ہے۔ وہ اربوں کی جائیداد کے مالک ہیں جن کی ماہانہ آمدنی کروڑوں میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ بھی طلاق کیلئے عدالت پہنچ گئی

عدالت کو جمع کرائی گئی درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عامر لیاقت حسین نے اہلیہ کے 20 لاکھ روپے کے جہیز کے سامان پر قبضہ کر رکھا ہے۔ رکنِ اسمبلی عامر لیاقت حسین عیاش قسم کے شخص ہیں جو آئس اور شراب کا نشہ کرتے ہیں۔

جمع کرائی گئی درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ عامر لیاقت حسین نشے کی حالت میں رہتے ہیں، اہلیہ پر ظلم، مارپیٹ اور تشدد کرتے ہیں۔ اہلیہ کو نامحرم لوگوں کے ساتھ مل کر فحش ویڈیوز بنوانے پر مجبور کرتے ہیں۔ انہوں نے حق مہر بھی ادا نہیں کیا۔

درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ تیسری شادی سے عامر لیاقت حسین کی کوئی اولاد نہیں ہے۔ شادی سے قبل انہوں نے کار، کوٹھی اور ہر قسم کی آسائش دینے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو خوش رکھوں گا۔

متن میں کہا گیا ہے کہ عامر لیاقت حسین نے نامحرم لوگوں کے ساتھ ویڈیو نہ بنوانے پر اہلیہ پر تشدد کیا اور انہیں 5، 5روز تک کمرے میں بند رکھا۔ عامر لیاقت حسین نہ صرف یہ کہ خود نشہ کرتے ہیں بلکہ انہوں نے اہلیہ کو بھی نشہ کرنے پر مجبور کیا۔

عدالت کو دی گئی درخواست میں کہا گیا کہ عامر لیاقت حسین اہلیہ کو رات کو 3 بجے کھانا دیتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگر میرے خلاف کوئی پریس کانفرنس کی تو تمہاری اور تمہارے خاندان کی خیر نہیں۔ ٹی وی اور سوشل میڈیا پر تمہیں تباہ و برباد کردوں گا۔