سنچورین: تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو جیت کے لیے 204 رنز کا ہدف دے دیا۔
سنچورین میں کھیلے جارہے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ میزبان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے مارکرم 63، میلان 55 اور ڈیوسن 34 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔
پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 2 جب کہ شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان ٹیم کپتان بابراعظم، محمد رضوان، فخرزمان، محمد حفیظ، حیدرعلی، آصف علی، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین آفریدی اور حارث رؤف پر مشتمل ہے۔
جنوبی افریقہ ٹیم کپتان ہینریک کلاسین، آئیڈن مارکرم، جانیمن ملان، روسی وین ڈر ڈوسین، وین بلیون، جارج لِندا، اینڈائل پھیخلوکوائیو، سساندا ماگالا، بیورن ہینڈرکس، لزاد ولیمز اور تبریز شمسی پر مشتمل ہے۔
خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ واضح رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو جنوبی افریقہ کے 4 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان 6 وکٹوں سے ہرا دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: تیسرا ٹی 20: پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ