بھارت میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 3 ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 3 ہوگئی
بھارت میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 3 ہوگئی

بھارت میں منکی پاکس کے ایک اور کیس کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد پورے بھارت میں مجموعی تعداد تین ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں منکی پاکس کا تیسرا کیس کیرالا سے رپورٹ ہوا ہے۔ ملک میں منکی پاکس کے تینوں کیسز کا تعلق کیرالا سے ہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جمعہ کے روز جس شہری میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی وہ مالپ پورم کا رہائشی ہے اور متحدہ عرب امارات سے واپس لوٹا ہے۔

ریاستی وزیر صحت کے مطابق 35 سالہ شہری 6 جولائی کو متحدہ عرب امارات سے لوٹا تھا جس کے تین روز بعد اسے بخار کی شکایت ہوئی اور اسے 15 جولائی کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال میں منکی پاکس کی علامات سامنے آنے پر اسے قرنطینہ کردیا گیا۔

وزیر صحت کا کہنا ہے کہ منکی پاکس سے متاثرہ تینوں شہریوں کی حالت بہتر ہے جبکہ ان میں کسی دوسرے انفیکشن کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

دوسری جانب منکی پاکس کے کیسز سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت نے ریاست کے تمام ائیرپورٹس پر اسکریننگ شروع کردی ہے، خاص طور پر مشرقی وسطیٰ کے ممالک سے واپس آنے والوں کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

Related Posts