گرمی کے ستائے عوام کی سنی گئی! پاکستان کے ان شہروں میں شدید بارش متوقع

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

These Cities Will Get Heavy Monsoon Rain Starting This Week
FILE PHOTO

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں نمی والے ہوائیں داخل ہو چکی ہیں، جو آئندہ دو دنوں میں شدت اختیار کر سکتی ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ ایک مغربی ہوائی سلسلہ 25 جون کو بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، جو 26 جون کو نمایاں صورت اختیار کر لے گا۔

25 سے 28 جون تک کراچی، بالائی اور جنوب مشرقی سندھ سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، خیرپور، کشمور، حیدرآباد، تھرپارکر، میرپور خاص، سانگھڑ، جامشورو، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، ٹھٹھہ، بدین میں بھی بارش، گرج چمک اور ہواؤں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

24 جون کی شام/رات سے 2 جولائی تک کشمیر کے علاقوں نیلم ویلی، مظفرآباد، راولا کوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔

26 سے 29 جون کے دوران گلگت بلتستان دیامر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گانچھے، شگر میں بھی بارش اور گرج چمک کے امکانات ہیں۔

25 جون سے 1 جولائی تک اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، سرگودھا، بھکر اور میانوالی میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے موسلادھار بارش متوقع ہے۔

26 سے 28 جون تک بہاولپور، بہاولنگر، ڈی جی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفر گڑھ، راجن پور، رحیم یار خان اور لیہ میں بھی بارش کے امکانات ہیں۔

25 جون سے 1 جولائی تک دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، باجوڑ، مہمند، خیبر، وزیرستان، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، ہنگو، اور کرم میں گرج چمک، تیز ہواؤں اور وقفے وقفے سے بھاری سے بہت بھاری بارش متوقع ہے۔

25 جون کی رات سے 28 جون تک شمال مشرقی اور جنوبی بلوچستان شیرانی، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی، بارکھان، نصیر آباد، قلات، لسبیلہ، خضدار، آواران، جعفر آباد، ڈیرہ بگٹی، کوہلو میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

Related Posts