اسلام آباد:وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ کووڈ 19کے 15دن کے اند ر اند وزارت تعلیم نے ٹیلی سکول شروع کرنے کیلئے ایک خصوصی ٹیلی ویژن چینل حاصل کیا،دن میں 10گھنٹے تک کلاس 1-12 کے اسباق کو مختلف ماڈیول میں نشر کیا گیا۔
ٹیلی کام کمپنیوں کی مدد سے ایک ایس ایم ایس سسٹم قائم کیا گیا تھا تاکہ طلبا کو اسباق پر آرا کیلئے میڈیم دیا جاسکے،خاص طور پر ملک کے دیہی علاقوں میں وزیر اعظم عمران خان نے ایک ریڈیو سکول بھی شروع کیا تھا۔
اعلیٰ تعلیمی اداروں کیلئے، تمام طریقہ کار کلاس، تدریسی امتحانات، آن لائن منتقل کردی گئیں،تعلیمی سسٹم کی منتقلی میں سب سے بڑا چیلنج ملک کے کچھ حصوں میں مستحکم انٹرنیٹ کی عدم فراہمی کا پیش آیا، انٹر نیٹ کو ہر جگہ یقینی بنانے کیلئے حکومت مزید توسیع کا منصوبہ بنا رہی ہے تاکہ پورے ملک کا احاطہ کیا جاسکے۔
ہم نے وزارت کے اندر دوری سیکھنے کا ایک شعبہ قائم کیا ہے، کیونکہ ہمیں لگتا ہے کہ وبائی امراض ختم ہونے کے بعد بھی فاصلاتی تعلیم کا بہت بڑا کردار ہوگا۔ان خیالا ت کا اظہا انہو ں نے ہواوے اور یونیسکو انوویشن ڈے ایجوکیشن سمٹ میں ویڈیولنک خطاب کر تے ہو ئے کیا۔
انہو ں نے کہا کہ تعلیم کے ذریعے جدت اور تخیل کی حمایت کرنا مشرق وسطی میں قومی ترقیاتی ایجنڈوں کیلئے اہم ہے۔سمٹ میں آئی سی ٹی ماحولیاتی نظام، حکومت اور بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں کے ماہرین نے بھی شرکت کی۔