بحث ہونی چاہئے کہ نواز شریف کو بیانیہ کس کی طرف سے دیا جا رہا ہے؟ شبلی فراز

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بحث ہونی چاہئے کہ نواز شریف کو بیانیہ کس کی طرف سے دیا جا رہا ہے؟ شبلی فراز
بحث ہونی چاہئے کہ نواز شریف کو بیانیہ کس کی طرف سے دیا جا رہا ہے؟ شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ نواز شریف سے پوچھنا چاہیے، قومی اداروں کے خلاف بیانیہ کون دے رہا ہے؟ فیٹف بل کی مخالفت اور اداروں مخالف مہم نواز شریف کی تقریر میں ظاہر تھا،بحث ہونی چاہئے کہ نواز شریف کو بیانیہ کس کی طرف سے دیا جا رہا ہے۔

نواز شریف پاکستان کے خیر خواہ ہیں تو اربوں کی جائیدادیں بیچ کر پاکستان آئیں،وزیراعظم نے خود کہا نواز شریف کی تقریر نشر ہونے دیں،میڈیا آزاد ہے، ہمیں بھی کیا کیا کچھ نہیں کہا جاتا۔

شبلی فراز نے کہاکہ وفاقی دارلحکومت کا ماحول نارمل ہے صرف کچھ سیاسی رہنماء اکٹھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے آج کے بیان میں کوئی نئی بات نہیں کی،نواز شریف 2018 میں کیوں نکالا کی مہم میں بھی ایسی باتیں کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ نواز شریف سے پوچھنا چاہئے قومی اداروں کے خلاف بیانیہ کون دے رہا ہے؟فیٹف بل کی مخالفت اور اداروں مخالف مہم نواز شریف کی تقریر میں ظاہر تھا،اس پر بحث ہونی چاہئے کہ نواز شریف کو بیانیہ کس کی طرف سے دیا جا رہا ہیانہوں نے کہاکہ نواز شریف نے کہا انتخابات کو مینج کیا جاتا رہا ہے۔

نواز شریف بھول گئے کہ وہ خود 3 بار وزیراعظم رہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان تو پہلی بار وزیراعظم بنے ہیں،یہ خود اقتدار میں ہوں تو سب ٹھیک اپوزیشن میں ہوں تو جمہوریت خطرے میں۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف پہلے سے صحت مند، ہشاش بشاش لگ رہے تھے،نواز شریف باہر بیٹھ کر ہمارے ملک کے قانون کا منہ چڑا رہے تھے۔

انہوں نے کہاکہ نواز شریف پاکستان کے خیر خواہ ہیں تو اربوں کی جائیدادیں بیچ کر پاکستان آئیں۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف عمران خان سے منی ٹریل مانگنے کی بجائے خود قانون کے سامنے پیش ہوں۔

عمران خان نے تو 40 سال کی مکمل منی ٹریل دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو صادق اور امین قرار دیا۔انہوں نے کہاکہ نیب کا چیئر مین اپوزیشن کی دونوں جماعتوں نے مل کر لگایا،جب یہ حکومت میں تھے تب نہ نیب کو ختم کیا نہ نیب لاء تبدیل کیا،اپنے خلاف کیسز بنتے ہی شور شرابا شروع کر دیا۔

Related Posts