ملک کے مختلف شہروں میں آج سے موسلادھار بارش کا امکان، نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع، بلوچستان اور سندھ کے مختلف شہروں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی اور تیز مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع، موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ڈیرہ غازی خان کے مقامی برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

میٹ آفس نے بتایا کہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش کا امکان ہے اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت نے عوام پر بجلی بم گرادیا، 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ مہنگی

واضح  رہے کہ ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج (ہفتہ کو) بھی دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہستان، مالاکنڈ میں بارش متوقع ہے جبکہ پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، چترال، کرم، لکی مروت، کوہاٹ، ڈی آئی خان، بنوں اور کرک میں بارش ہوگی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسلا دھار بارش کے باعث خیبرپختونخوا کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے، خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے۔

میٹ آفس کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، کوہلو، ژوب، موسیٰ خیل، قلات، خضدار، سبی، بارکھان میں آج بادل برسیں گے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے جن میں لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، حیدر آباد، دادو اور جامشورو شامل ہیں۔

Related Posts