نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کے شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول میں پھر سے تبدیلی کی تجویز زیر غور ہے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم ماہ رمضان کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گی لیکن اس کے شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی کا امکان ہے۔

نئی تجویز کے مطابق کراچی 4 کے بجائے 3 ون ڈے میچز کی میزبانی کرے گا جبکہ راولپنڈی 2 ٹی ٹوئنٹی کے ساتھ 2 ون ڈے میچز کی میزبانی بھی کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

باقی مہینوں کے مقابلے میں رمضان میں بیماریوں کا خطرہ کم ہوجاتا ہے، تحقیق

ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ سیاسی اور کچھ کرکٹ کے معاملات کی وجہ سے شیڈول میں معمولی تبدیلی کی جاسکتی ہے، مہمان ٹیم سب سے پہلے لاہور میں 5 میں سے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی، اس کے بعد پنڈی میں 2 ٹی ٹوئنٹی اور پھر 2 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے، آخری تینوں ون ڈے میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کرائے جانے کی تجویز زیر غور ہے۔

نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کے شیڈول میں دوسری بار تبدیلی کی جا سکتی ہے، پہلے بھی پنجاب میں الیکشن کی وجہ سے شیڈول میں ردو بدل کیا گیا تھا۔

Related Posts