نیویارک:قابض اسرئیل کے وزیر خارجہ یائیر لبید نے دعوی کیا ہے کہ تل ابیب کچھ ممالک کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے معاہدوں پر دستخط کرنے کے عمل میں ہے مگر انہیں ظاہر نہیں کیا جاسکتا۔
جس طرح امریکا کی معاونت سے اسرائیل نے بحرین، مراکش اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات قائم کیے ہیں اس طرح متعدد دوسرے ملکوں کے ساتھ بھی بات چیت جاری ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق شمالی امریکا کی یہودی فیڈریشنوں کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران لبید نے کہا کہ ہم ان ممالک کے ساتھ نارملائزیشن معاہدوں پر دستخط کرنے کے عمل میں ہیں جو میں ابھی ظاہر نہیں کر سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدمات بحرین، مراکش اور متحدہ عرب امارات کی طرز پر امریکا کے تعاون سے کیے جا رہے ہیں اور حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
جس طرح ہم نے مذکورہ عرب ملکوں کے ساتھ حالیہ عرصے میں اپنے سفارت خانے قائم کیے ہیں۔ اسی طرح بعض دوسرے ملکوں کے ساتھ بھی تعلقات کو آگے بڑھا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: حوثی باغیوں کے سعودی ائیرپورٹ پر ڈرون حملے،4افراد زخمی