امریکی اورنیٹو افواج کے افغانستان سے انخلا کا باقاعدہ آغاز ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

US will complete Afghan pullout by August 31, says Biden

کابل:افغانستان سے امریکی اور نیٹو فوج کے انخلا کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔امریکی صدر جوبائیڈن نے افغانستان میں موجود فوجیوں کے انخلا کے آغاز کے لیے یکم مئی کی تاریخ مقرر کی تھی۔

اس وقت افغانستان میں امریکا کے ڈھائی سے ساڑھے تین ہزارفوجی اور نیٹو کے قریبا سات ہزار فوجی موجود ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی فوج اس وقت اپنے سامان کی فہرستیں تیارکررہی ہے اور یہ فیصلہ کررہی ہے کہ کس سامان کو واپس امریکا بھیجا جاسکتا ہے۔

یہ طے کیا جارہا ہے کہ کون سا سامان افغان سکیورٹی فورسز کے حوالے کیا جائے گا اور کس فوجی سازو سامان کوافغانستان کی مارکیٹوں میں عام بیچا جاسکتا ہے۔

حالیہ ہفتوں کے دوران میں امریکی فوج اپنا بہت سا سازوسامان سی17مال بردارطیاروں کے ذریعے واپس بھیج چکی ہے اورابھی بھیجی رہی ہے۔بران یونیورسٹی کے جنگ کی لاگت منصوبہ کے مطابق امریکا افغانستان میں گذشتہ دو عشروں کے دوران میں 20 کھرب ڈالر جھونک چکا ہے۔

امریکی محکمہ دفاع کے حکام اور سفارت کاروں کا کہنا تھا کہ گذشتہ سال کے دوران میں امریکی فوج نے جن چھوٹے فوجی اڈوں کو خالی کیا ہے،انھیں بند کردیا گیا ہے۔تاہم ان کا کہنا ہے کہ صدر بائیڈن کے اعلان کے بعد سے صرف 60 فوجی واپس گئے۔

Related Posts