امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جا سکا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جا سکا
امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جا سکا

واشنگٹن:امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جا سکا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آتشزدگی کو بڑی آفت قرار دیدیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ تیز ہواؤں کے باعث مزید بے قابو ہو گئی جس سے اب تک تین لاکھ، 14ہزار ایکٹر رقبہ جل کر راکھ ہو چکا ہے۔

خوفناک آگ کو ریاست کی دوسری بڑی آگ قرار دیا جارہا ہے جس پر قابو پانے میں 13ہزار سات سو فائر فائٹر مصروف ہیں۔ہیلی کاپٹر اور طیارے کی مدد سے آگ پر کیمیکل پھینکا جارہا ہے تاکہ اس کی شدت میں کمی لائی جاسکے۔

واضح رہے کہ کیلیفورنیا کے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات معمول بن چکے ہیں، رواں سال مارچ تک کیلیفورنیا میں 8 دفعہ آگ لگی جس نے 175 ایکٹر کے وسیع جنگلات کو لپیٹ میں لے لیا تھا۔

واضح رہے کہ 2018 میں کیلیفورنیا میں آتشزدگی کے سبب درجنوں گھر جل کر راکھ ہو گئے تھے جبکہ آگ بجھانے کی کوشش میں 2 افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے تھے۔

Related Posts