کراچی میں آٹے کی ہول سیل قیمت 120 روپے فی کلو ہوگئی، محمود مولوی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: استحکام پاکستان پارٹی سندھ کے صدر محمود مولوی نے کہا ہے کہ کراچی میں آٹے کی ہول سیل قیمت 120 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں محمود مولوی نے کہا کہ الحمد اللہ، نگران حکومت اور کمشنر کراچی کی انتھک محنت کے بعد کراچی میں آٹے کی ریٹیل قیمت 175 روپے فی کلو سے 128 روپے فی کلو پر آگئی ہے، جبکہ ہول سیل قیمت 120 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

محمود مولوی کا کہنا تھا کہ آٹے کی قیمت میں بڑی کمی کا فائدہ عوام کو ہوگا اور عوام کی معاشی مشکلات میں کمی آئے گی۔

یومِ اقبالِ، وفاقی حکومت کا 9 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

دوسری جانب ضلعی ایسٹ انتظامیہ نے جمعرات کو کراچی ضلع کے تمام بچت بازاروں پر فوری طور پر پابندی عائد کردی۔

کراچی ویسٹ زون کے ضلع کے ڈپٹی کمشنر نے ہر بچت بازار کے لیے این او سی روک دیا ہے۔ تصدیق کے عمل کو مکمل کرنے کے بعد، ضلعی انتظامیہ تمام منتظمین کو نئے این او سی جاری کرے گی۔

یہ امر اہم ہے کہ کراچی میں ہفتہ وار بچت بازار مقامی لوگوں کے لیے مہنگائی سے نجات حاصل کرنے کا ایک ذریعہ ہیں۔

Related Posts