افغانستان میں امریکی فوجیوں کا مشن تاریخی اور بے باک تھا، وزیرِ دفاع

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان میں امریکی فوجیوں کا مشن تاریخی اور بے باک تھا، وزیرِ دفاع
افغانستان میں امریکی فوجیوں کا مشن تاریخی اور بے باک تھا، وزیرِ دفاع

واشنگٹن:امریکی وزیرِ دفاع لائڈ آسٹن نے کہاہے کہ امریکی فوجیوں کی جانب سے انخلا کا مشن بے باک اور تاریخی تھا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ انھوں نے جہاز کے بعد جہاز بھر کر لوگوں کو وہاں سے نکالا جو قابلِ تحسین ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے 13 امریکی فوجیوں کے خاندانوں سے تعزیت کرتے ہیں اور آنے والے دنوں اور سالوں میں ان کی مدد کرنے کے لیے پرعظم ہیں۔

انھوں نے رپبلکن جماعت کے چند اراکین کی جانب سے افغانوں کو ایئرلفٹ کیے جانے کے عمل پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان افراد اور ان کے خاندانوں نے آزاد لوگوں کی سرزمین اور بہادر لوگوں کے گھر میں اپنی جگہ بنائی ہے۔

مزید پڑھیں: غیر ملکی امداد بند، افغانستان کی طالبان حکومت کو معاشی مسائل نے گھیر لیا

ہم ان افغانوں کو ان کے اعمال کی وجہ سے ہی خوش آمدید نہیں کرنا چاہتے بلکہ اس لیے بھی کہ ان کے کردار کی وجہ سے بھی۔انھوں نے کہا کہ میں اگلے ہفتے خلیجی ممالک کا دورہ کروں گا تاکہ وہاں اپنے شراکت داروں کا شکریہ ادا کر سکوں جنھوں نے افغانوں کو پناہ دینے اور محفوظ رکھنے میں ہماری مدد کی ہے۔

انھوں نے 20 سالہ جنگ میں شریک افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ تو ختم ہو گئی ہے لیکن ہم آپ کے ہمیشہ مشکور رہیں گے۔

Related Posts