اُردو کا لفظ ’اچھا‘ کیمبرج ڈکشنری میں شامل کرلیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اُردو کا لفظ ’اچھا‘ کیمبرج ڈکشنری میں شامل کرلیا گیا
اُردو کا لفظ ’اچھا‘ کیمبرج ڈکشنری میں شامل کرلیا گیا

لندن: مشہور و معروف کیمبرج ڈکشنری نے روز مرہ کی زندگی میں استعمال ہونے والا لفظ ’اچھا‘ کو اپنی ڈکشنری میں شامل کرلیا ہے۔

یقینی طور پر پاکستان میں عوام دن میں متعدد بار لفظ ’اچھا‘ کا استعمال کرتے ہوں گے، کبھی کوئی نصیحت کرے تو فوراً سے کہہ دیا جاتا ہے کہ ’اچھا‘ کوئی واقعہ بیان کیا جائے تو سننے والا اس میں بھی متعدد بار لفظ ’اچھا‘ کا استعمال کرتا ہے۔

لیکن آج اس لفظ کے حوالے سے ایک بات یہ سامنے آئی کہ کیمبرج نے لفظ ’اچھا‘ کو اپنی ڈکشنری میں شامل کرلیا ہے، ڈکشنری میں اس لفظ کا مطلب حیران یا خوشی کا اظہار کرنے کے معنیٰ میں استعمال کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کیمبرج ڈکشنری کی جانب سے لفظ ’کورنٹائین‘ (قرنطینہ) کو سال 2020 کا لفظ قرار دیا ہے، کیمبرج کے مطابق ’کورنٹائین‘ کو تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا ہے۔جس کی وجہ سے ڈکشنری میں جگہ مل پائی۔

Related Posts