یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے نے اپنی کابینہ کے رکن وزیر دفاع اولیکسی ریزنیکوف کو ہٹا کر ان کی جگہ رستم انور اغلو عمروف کو نیا وزیر دفاع تعینات کر دیا ہے۔
رستم مسلمان ہیں، وہ ازبکستان کے شہر سمرقند میں پیدا ہوئے اور اس وقت یوکرین کی شہریت رکھتے ہیں۔ یوکرین کی پارلیمنٹ کی جانب سے منظوری کے بعد وہ ملک کی کابینہ میں شامل پہلے مسلمان ہوں گے جو کسی اعلیٰ عہدے پر فائز ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:
آزادی اظہار پر دوغلان پن، ہولو کاسٹ کے متعلق تبصرہ کرنے پر فرانس نے فلسطینی صدر سے ایوارڈ واپس لے لیا
صدر زیلنسکی نے اپنی کابینہ میں اس تبدیلی کو اہم قرار دیا ہے۔ یوکرین کے صدر نے یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب ملک میں ماسکو کی جانب سے شروع کی گئی جنگ روز بروز پھیلتی جا رہی ہے۔
دوسری طرف حال ہی میں روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ گزشتہ دو دنوں میں خصوصی آپریشنز کے دوران مختلف علاقوں میں 500 سے زائد یوکرینی فورسز ہلاک کیے گئے ہیں۔
لیکن اس کے ساتھ ہی یوکرین کی دفاعی افواج روسی فوجیوں کے خلاف پیش رفت کی اطلاع دے رہی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے حال ہی میں کچھ علاقے دوبارہ اپنے کنٹرول میں لے لیے ہیں۔