عورت مارچ سے متعلق ویب سیریز ”عورت گردی“ کا ٹریلر جاری کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عورت مارچ سے متعلق ویب سیریز ”عورت گردی“ کا ٹریلر جاری کردیا گیا
عورت مارچ سے متعلق ویب سیریز ”عورت گردی“ کا ٹریلر جاری کردیا گیا

کراچی: خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے بنائی جانے والی ویب سیریز ”عورت گردی“ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔

گزشتہ روز ای میکس میڈیا گروپ نے پاکستان کے پہلے اردو او ٹی ٹی پلیٹ فارم ’اردو فلکس‘ کا باقاعدہ لانچ کردیا تھا جس کا مقصد ڈیجیٹل دور میں آن ڈیمانڈ اسٹیمنگ کلچر کو پورا کرنا اور دنیا بھر میں پاکستانی ڈرامے اور فلمیں دکھانا ہے۔

واضح رہے کہ اردو فلکس پر اب تک ’دلہن ایک رات کی‘، حریم شاہ کی ویب سیریز ’راز‘، ریلیز ہونے والی فلمیں ہیں، جب کہ گزشتہ روز ہی خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے بنائی گئی ویب سیریز ’عورت گردی‘ کا ٹریلز بھی ریلیز کردیا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by UrduFlix (@urduflixofficial)

”عورت گردی“ کے جاری کئے گئے ٹیزر میں میں دکھایا گیا ہے کہ اداکارہ جویریہ سعود اور اداکار علی خان ’عورت مارچ‘ کو لے کر بحث کررہے ہیں، جبکہ دیگر خواتین عورت مارچ کے حوالے سے پلے کارڈ اٹھائی کھڑی ہیں۔

واضح رہے کہ خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے بنائی گئی یہ ویب سیریز ’عورت گردی‘ 2 اپریل کو ’اردو فلکس‘ پر ہی ریلیز کی جائے گی۔توقع کی جارہی ہے کہ اس ویب سیریز کو بھی پذیرائی ملے گی۔

Related Posts