دورہ نیوزی لینڈ سے ٹیم رینکنگ میں بہتری کا سفر شروع ہوگا،شان مسعود

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دورہ نیوزی لینڈ سے ٹیم رینکنگ میں بہتری کا سفر شروع ہوگا،شان مسعود
دورہ نیوزی لینڈ سے ٹیم رینکنگ میں بہتری کا سفر شروع ہوگا،شان مسعود

کوئنز ٹاؤن: پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے اوپنر شان مسعود کا کہنا ہے کہ امید ہے دورہ نیوزی لینڈ سے ٹیم رینکنگ میں بہتری کی جانب سفر کا آغاز ہوگا، ٹیسٹ رینکنگ کی پوزیشن پاکستان ٹیم کی صلاحیتوں کی عکاس نہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شان مسعود نے کہا کہ اس وقت ہم آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ساتویں نمبر پر ہیں لیکن ہماری ٹیم اتنی بری نہیں ہے جتنی خراب ہماری رینکنگ ہے۔

بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان ٹیم اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے گی۔شان مسعود نے کہا کہ انگلینڈ میں ہم ٹیسٹ جیتنے کی پوزیشن میں آگئے تھے تاہم میچ کو فنش نہ کرسکے، اس خامی پر قابو پانا ہوگا۔

کچھ عرصہ پہلے یہی ٹیم نمبر ون ٹیم تھی، سمجھتا ہوں کہ ساتویں پوزیشن صلاحیتوں کی عکاس نہیں۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں آئسولیشن مشکل ضرور تھی لیکن اب زندگی نارمل ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں نے آئسولیشن کوچیلنج سمجھ کر قبول کیا۔ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کیلئے کافی وقت ہے، انہوں نے کہا کہ ٹیم کا جذبہ کافی بلند ہے اور پریکٹس بھی اچھی جارہی ہے، انشاء اللہ نیو زی لینڈ کو شکست دیں گے۔

Related Posts