چیتے کے بعد شیر سڑک پر نکل آئے، ویڈیو وائرل

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

دوروز قبل پاکستان کے شہر راولپنڈی کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی ( ڈی ایچ اے فیز 2) میں جنگلی چیتا نکل آیا تھا جس نے ایک شہری کو ہلاک جبکہ چھ افراد کو زخمی کردیا تھا، تاہم اب حال ہی میں شیروں کی سڑک پر ٹہلنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جو کہ بھارتی ریاست گجرات کی ہے، جس میں 8 شیروں کو سڑک پر ٹہلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عورت کو خوش رہنے کیلئے مرد کے ساتھ کی ضرورت نہیں، سجل علی

ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیروں کی ٹولی بڑے اطمینان کے ساتھ بغیر کسی خوف کے سڑک پر گھوم رہی ہے۔

شیروں کی سڑک پر ٹہلنے کی ویڈیو ایک رہائشی کے سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہو گئی۔ جس میں سب سے آگے ایک شیر کو جاتے اور پھر رک کر دوسرے شیروں کا انتظار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس دوران دور سے آتی گاڑی کی لائیٹوں نے شیروں کو تھوڑا پریشان کردیا اور وہ اپنی جگہ پر ہی رک گئے تاہم گاڑی کے قریب آنے پر شیر جہاں سے آئے تھے وہیں واپس چلے گئے۔

Related Posts