ٹکٹ چلا ہے‘ بیان پر مریم نواز نااہل ہوسکتی ہیں، اعتزاز احسن

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
ٹکٹ چلا ہے‘ بیان پر مریم نواز نااہل ہوسکتی ہیں، اعتزاز احسن
ٹکٹ چلا ہے‘ بیان پر مریم نواز نااہل ہوسکتی ہیں، اعتزاز احسن

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ ”ٹکٹ چلا ہے“کا بیان دینے پر مریم نواز نااہل ہوسکتی ہیں۔

پیپلزپارٹی رہنما اعتزاز احسن نے ایک انٹرویومیں کہا کہ مریم نواز کا بیان کہ نوٹ نہیں چلا ٹکٹ چلا ہے کرپشن کے زمرے میں آتا ہے۔ ٹکٹ چلی ہے تو یہ بھی مجرمانہ فعل ہے نااہلی کے زمرے میں آتا ہے۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ء اعتزاز احسن نے کہا کہ مریم نواز کا ٹکٹ چلنے کا بیان لالچ کے زمرے میں آتا ہے، ان کا یہ بیان الیکشن کمیشن میں لے جایا جاسکتا ہے۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی مریم نواز کے بیان کو الیکشن کمیشن میں لے جاسکتی ہے، میری نظر میں یہ خطرناک معاملہ ہے جس پر نااہلی ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: اداروں کو کام کرنے دیا جائے، کسی دباؤ میں آئے ہیں نہ آئیں گے، الیکشن کمیشن