دہشت گرد تنظیم داعش نے باجوڑ حملے کی ذمے داری قبول کرلی

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

باجوڑ میں جے یو آئی کے کنونشن پر خود کش حملے کی ذمے داری دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی۔

افغان امور کے تجزیہ کار اور پاکستانی انگریزی جریدے سے وابستہ صحافی مشتاق یوسفزئ نے ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ باجوڑ میں اتوار کے دن ہونے والے خود کش حملے کی ذمے داری دہشت گرد گروہ داعش نے قبول کرلی ہے۔

مشتاق یوسفزئ نے اپنی ٹوئٹ میں داعش کی جانب سے اس حملے کی ذمےد اری قبول کرنے کی تفصیلات شائع کی ہیں۔

ٹوئٹ سے منسلک تفصیلات میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس حملے کا جواز جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے جمہوری نظام کی حمایت کو بتایا گیا ہے۔

دولت اسلامیہ (داعش) خراسان کا کہنا ہے کہ داعش سے تعلق رکھنے والا ایک خودکش حملہ آور شمال مغربی ضلع باجوڑ میں واقع قصبے خار میں ایک ہجوم میں اپنی بارود سے بھری جیکٹ کو دھماکے سے اڑا دیا تھا۔

Related Posts