ملک بھر کی جامعات میں ترجمے کیساتھ قرآن پاک پڑھنا لازمی قرار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: ملک بھر کی تمام جامعات میں ترجمے کے ساتھ قرآن پاک پڑھانے کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے تمام جامعات کو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق قرآن پاک ترجمہ کے ساتھ پڑھے بغیر طالبعلم کو ڈگری جاری نہیں کی جائے گی۔

نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ قرآن مجید کی تعلیم کے نمبر اور کریڈٹ آورز نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم کا سپریم کورٹ فیصلے کیخلاف ایک اور قرارداد لانے کا اعلان

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے اپنے نوٹیفکیشن میں کہا کہ انڈر گریجویٹ طلبا کے لیے خزاں سمسٹر 2023 سے یہ تعلیم لازمی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام جامعات میں طلباء کو ترجمے کے ساتھ قرآن، تجوید اور تفسیر پڑھانے کیلئے ضروری انتظامات کیے جائیں اور ملک بھر کی جامعات کے وائس چانسلرز اس فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

Related Posts