افغانستان کی طالبان کی پیش قدمی جاری، 34 سے 18 صوبوں کا کنٹرول حاصل کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان کی طالبان کی پیش قدمی جاری، 34 سے 18 صوبوں کا کنٹرول حاصل کرلیا
افغانستان کی طالبان کی پیش قدمی جاری، 34 سے 18 صوبوں کا کنٹرول حاصل کرلیا

کابل: افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی زور و شور سے جاری ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق صوبے اروزگان کا دارالحکومت ترین کوٹ، صوبے لوگر کا پل علم اور صوبے زابل کا بڑا شہر قلات بھی طالبان کے کنٹرول میں چلا گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اب تک طالبان نے افغانستان کے 34 میں سے 18 صوبوں کے دارالحکومتوں پر کنٹرول حاصل ہوگیا ہے۔ لوگر میں افغان فورسز نے بارہ گھنٹے تک مقابلہ کیا، لیکن اس کے بعد طالبان کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔

عرب میڈیا کے مطابق طالبان نے پل علم کو کنٹرول میں لینے کے بعد گورنر لوگر اور شہری خفیہ ایجنسی کے سربراہ کو حراست میں لے لیا۔

اروزگان کے گورنر افغان فورسز کے ہتھیار ڈالنے کے بعد کابل جانے کے لیے ایئر پورٹ روانہ ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق زابل کی صوبائی کونسل کے سربراہ نے تصدیق کردی ہے کہ قلات بھی طالبان کے قبضے میں چلا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم نے شناختی کارڈ، ورک پرمنٹ اور ویکسینیشن سرٹیفیکٹ کی نئی موبائل ایپس کا افتتاح کردیا

Related Posts