بے پردگی کا خدشہ؟ طالبان حکومت نے گھروں میں کھڑکیاں لگانے پر پابندی عائد کردی

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
فوٹو عالمی میڈیا

افغانستان کی طالبان حکومت نے رہائشی عمارتوں میں ایسی کھڑکیاں بنانے پر پابندی عائد کردی جہاں سے خواتین کے استعمال کی جگہوں پر جھانکا جاسکے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق طالبان کی انتظامیہ نے گھروں کی عمارتوں میں پہلے سے موجود ایسی تمام کھڑکیوں کو بھی بند کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

بھتیجے کی شادی میں مریم نواز کے جلوے، دیکھئے دلکش تصاویر کے آئینے میں

طالبان انتظامیہ کے ترجمان نے اس حوالے سے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ نئی عمارتوں میں ایسی کھڑکیاں نہیں ہونی چاہیئں جن سے کسی کے صحن، باورچی خانے، پڑوسیوں کے کنویں اور دیگر ایسی جگہیں نظر آسکیں جنہیں عموماً خواتین استعمال کرتی ہیں۔

حکومتی ترجمان کے مطابق میونسپل حکام اور دیگر متعلقہ محکمے تعمیراتی مقامات کی نگرانی کریں گے اور اس بات کو یقینی بنا ئیں گےکہ پڑوسیوں کے گھروں میں جھانکا ممکن نہ ہو۔

Related Posts