وزیر داخلہ محسن نقوی کے سر پر نا اہلی کی تلوار لٹک گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ٹریبیون

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کی درخواست سماعت کیلئے مقررکر دی۔

قائم مقام چیف جسٹس شجاعت علی خان یکم جولائی کو اعتراض کے ساتھ درخواست پر سماعت کریں گے۔

رجسٹرار آفس نے درخواست پر درخواست گزار کے متاثرہ فریق نہ ہونے کا اعتراض لگایا تھا۔

درخواست گزار شہری مشکور حسین کے مطابق محسن نقوی چیئرمین پی سی بی کا عہدہ رکھتے ہوئے سینیٹر بننے کے اہل نہیں، سینیٹ کی نشست کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کراتے وقت محسن نقوی پی سی بی کے چیئرمین تھے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 63 کے تحت محسن نقوی سینیٹر کے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے، استدعا ہے کہ عدالت محسن نقوی کو سینیٹر کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔

خیال رہے کہ رواں سال 6 فروری کو  محسن نقوی بلا مقابلہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ منتخب ہوئے تھے اور وہ اُس وقت نگران وزیر اعلیٰ پنجاب تھے۔

Related Posts