اداکارہ ندا یاسر کے گھر چوری کی داستان، ملازمہ نے کیا کیا چوری کی تفصیل سامنے آگئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ فائل)

نامور اداکارہ اور میزبان ندا یاسر نے اپنے پروگرام میں ذاتی زندگی کے ایک حیران کن واقعے کا انکشاف کیا، جس میں ان کی غیر ملکی گھریلو ملازمہ چوری میں ملوث نکلی۔

ندا یاسر نے بتایا کہ ان دنوں وہ شوز میں مصروف ہوتی تھیں اور ان کا بیٹا چھوٹا تھا جس کے باعث انہوں نے فلپائن سے تعلق رکھنے والی ایک ملازمہ کو گھر کے کام کاج کے لیے رکھا۔ ملازمہ نہ صرف بااخلاق اور شائستہ تھی بلکہ دو سال تک گھر کا حصہ بن کر رہی، یہاں تک کہ گھر والوں کا اس پر مکمل اعتماد بن گیا۔

ہم نے کبھی اس کی چیکنگ نہیں کی کیونکہ اس کا رویہ اتنا شفیق تھا کہ شک کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا تاہم، بعد ازاں ان کے گھر سے قیمتی اشیاء غائب ہونے لگیں، جن میں موبائل فونز اور دیگر سامان شامل تھا اور کسی کو کچھ خبر نہ ہوئی۔

ادا کارہ نے مزید بتایا کہ ایک روز جب ان کے پرس سے یوروز غائب ہوئے تو انہیں شک ہوا کیونکہ وہ رقم انہوں نے اپنے بیگ میں رکھی تھی جو اس ملازمہ کے سپرد تھا۔ اسی لمحے انہوں نے چیکنگ کا فیصلہ کیا، اور ملازمہ جب چھٹی پر اپنے گھر جا رہی تھی تو ندا خود بھی اس کے ساتھ گئیں۔

ندا یاسر نے افسوس کے ساتھ بتایاکہ جب ہم اس کے گھر پہنچے تو وہاں میری چیزیں اور وہی غیر ملکی کرنسی بھی موجود تھی جو میرے بیگ سے غائب ہوئی تھی۔

ندا یاسر کے اس واقعے نے ناظرین کو خبردار کر دیا کہ اچھے رویے کے پیچھے کبھی کبھار بڑے راز بھی چھپے ہوتے ہیں۔ انہوں نے تمام افراد سے گزارش کی کہ چاہے ملازم پر کتنا ہی اعتماد کیوں نہ ہو، چیک اینڈ بیلنس ہمیشہ قائم رکھنا چاہیے۔

Related Posts