کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران تیزی کی صورتحال دیکھنے کو ملی، 100 انڈیکس 296.77 پوائنٹس بڑھ کر 45374.68 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.66 فیصد کی بہتری دیکھی گئی اور 9 کروڑ 19 لاکھ 38 ہزار 825 شیئرز کا لین دین ہوا۔ تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔
دوسری جانب ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا ہو گیاجس کے باعث روپے کی قدر میں معمولی بہتری سامنے آئی۔
مزید پڑھیں: ملکی معیشت کی سمت درست نہیں۔پاکستان کے 70فیصد شہریوں کی رائے