اسٹاک مارکیٹ میں 243.70 پوائنٹس کی مندی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 243.70 پوائنٹس کی مندی
اسٹاک مارکیٹ میں 243.70 پوائنٹس کی مندی

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران غیر یقینی صورتحال کا سامنا رہا، 100 انڈیکس 243.70 پوائنٹس کم ہو کر 45441.10 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کربند ہوا۔

پورے کاروباری روز کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں 0.53 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 6 کرورڑ 38لاکھ 14 ہزار 690 شیئرز کا لین دین کیا گیا، جس کے باعث سرمایہ کاروں کے 50 ارب ڈوب گئے۔

دوسری جانب ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بحال ہو گئی، کیونکہ ڈالر کی قدر میں معمولی مندی دیکھنے کو ملی۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدا دو شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل دوسرے روز تنزلی دیکھنے کو ملی۔

مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی 28 پیسے قدر گھٹ گئی اور قیمت 175 روپے 67 پیسے سے کم ہو کر 175 روپے 39 پیسے ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں: اسٹیٹ بینک نے زرعی قرضوں کی فراہمی کے علامتی قرضہ اہداف میں توسیع کر دی

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی امریکی ڈالر کی قیمت میں 11 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی اور قیمت 175 روپے78 پیسے سے گر کر 175 روپے 67 پیسے ہو گئی تھی۔

Related Posts