مشہور ٹی وی شو “دی سمپسنز” کو مستقبل کی پیشگوئیوں کے حوالے سے کافی شہرت حاصل ہے، گزشتہ کئی سالوں سے ناظرین نے کئی مواقع پر دیکھا کہ شو میں دکھائے گئے بعض مناظر بعد میں حقیقت بن گئے۔
اب سوشل میڈیا پر ایک وائرل تصویر گردش کر رہی ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ “دی سمپسنز” نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان 2025 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اپنے ہوم گراؤنڈ پر جیتے گا۔
اس تصویر کو دیکھ کر پاکستانی کرکٹ شائقین میں جوش و خروش بڑھ گیا ہے اور لوگ اس کو سوشل میڈیا پر بھرپور انداز میں شیئر کر رہے ہیں۔
پاکستانی کرکٹ شائقین کے لیے ایک اہم وضاحت یہ ہے کہ یہ وائرل تصویر اصل “سمپسنز” سیریز سے نہیں لی گئی بلکہ یہ مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ تصویر ہے جو لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔
یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری سے ہوگا جس میں میزبان پاکستان اپنا پہلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں کھیلے گا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 9 مارچ کو ہوگا۔
اس سے قبل 2017 میں چیمپئنز ٹرافی انگلینڈ اور ویلز میں منعقد ہوئی تھی جہاں پاکستان نے فائنل میں بھارت کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی تھی۔