غیر قانونی وی پی اینز کیخلاف کارروائی کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا، اب کیا ہوگا؟

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ٹریبیون

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فائر وال کے ذریعے غیر قانونی وی پی اینز کی بندش کے دوسرے ٹرائل کا آغاز کردیا ہے۔

پی ٹی اے کے ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی چینل نے رپورٹ کیا ہے کہ وی پی این کی بندش کا یہ ٹرائل دو روز تک جاری رہے گا اور ٹرائل کے دوران غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی بندش کی مشق کی جائے گی جبکہ کہ پی ٹی اے نے وی پی اینز کی رجسٹریشن کے لیے 30 نومبر کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔

دو روزہ ٹرائل کے بعد یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی بندش کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا اب تک 25 ہزار سے زائد وی پی اینز رجسٹرڈ کیے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے تحت ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی بندش کا پہلا ٹرائل کچھ روز قبل کیا گیا تھا۔

Related Posts