کراچی: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور ڈالر 29 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ایک ڈالر کی قیمت 220 روپے ہوگئی ہے۔
پاکستان ریلوے کایکم نومبر سے مزید گاڑیاں بحال کرنے کا عندیہ
خیال رہے کہ ڈالر کی قدر میں یہ مسلسل ساتویں روز اضافہ ہے۔
دوسری جانب ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 750 روپے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 49 ہزار 50 روپے پر پہنچ گئی، دوسری جانب گزشتہ روز بھی ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 950 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔