ریاض: دنیا بھر سے سعودی عرب پہنچنے والے لاکھوں عازمین مناسکِ حج کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔
تفصیلات کے مطابق منیٰ میں عازمینِ حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، عازمین آج رات منیٰ میں خیموں میں قیام کریں گے، عازمین کل میدان عرفات روانہ ہوں گے جہاں پر وہ خطبہ حج سنیں گے۔
واضح رہے کہ خطبہ حج ہرسال کی طرح مسجد نمرہ سے دیا جائے گا، عازمین کو بہت زیادہ پانی پینے اور سفرکے دوران پانی کا وافر ذخیرہ رکھنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
حرمین شریفین کے امور کی نگراں وزارت کے مطابق منیٰ میں عازمین حج کے لئے محفوظ اور آرام دہ خیموں کا شہر آباد کردیا گیا ہے۔
ٹوئٹر نے بھارتی حکومت کے کیخلاف مقدمہ درج کروادیا