کراچی:مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے کیسز میں پھر تیزی سے اضافہ جاری ہے، ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 53 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ کراچی اور حیدر آباد میں کورونا کیسز کی شرح 10 فیصد سے زائد ہو گئی ہے۔
این آئی ایچ کے مطابق سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 16 اعشاریہ 67 فیصد ہو گئی۔
صوبہ سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 10 اعشاریہ 08 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ صحت سندھ نے بتایا ہے کہ کراچی میں 1 دن میں 122 کرونا کیسز سامنے آگئے اور مثبت کیسز کی شرح تقریبا 5.0 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔سب سے زیادہ کرونا کیسز ڈسٹرکٹ ایسٹ، کورنگی اورساتھ میں رپورٹ ہورہے ہیں۔
عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ کرونا وائرس سے بچا کے لیے بوسٹر خوراک لگوائیں تا کہ کرونا کے پھیلا ؤسے بچا جاسکے۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں کورونا کے 171 نئے کیسز رپورٹ، 57مریضوں کی حالت تشویشناک