کراچی میں بارش کا سلسلہ رات گئے تک جاری، سڑکیں تالاب بن گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارشوں کی نوید سنادی
محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارشوں کی نوید سنادی

کراچی:شہر قائد کے اکثر علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث مختلف مقامات پر پانی جمع ہوگیا، بارش کا نہ تھمنے والا سلسلہ رات گئے تک جاری ہے، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ایئرپورٹ مادام پل کے نیچے آنے اور جانے والی شاہراہ پر بارش کا پانی جمع ہوگیا۔بارش کا پانی جمع ہونے سے کالا بورڈ، تبت سینٹر چوک، نیپا اور حسن اسکوئر پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ایف ٹی سی کی جانب نرسری پر بھی ٹریفک کی روانی سست روی کا شکار ہے، شفیق موڑ سے سہراب گوٹھ جانے والی شاہراہ پر بھی بارش کا پانی جمع ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں بارش، موسم خوشگوار، گرمی سے مرجھائے چہرے کھل اٹھے

جناح برج سے آئی سی آئی جانے والی شاہراہ پر بھی بارش کا پانی جمع ہے اور ٹریفک جام ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق تمام مقامات پر ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کے لیے ٹریفک اہلکار موجود ہیں۔

Related Posts