سریے کی فی ٹن قیمتیں ریکارڈ اضافے کے بعد 2 لاکھ 85 ہزار پر پہنچ گئیں

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سریے کی قیمت میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔

منی بجٹ، بجلی، گیس کے نرخ میں اضافے کے بعد پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں بھی بھاری اضافے کے حکومتی اقدامات نے ہر چیز کو غریب کی پہنچ سے دور کردیا ہے۔

آوٹ اف کنڑول ہوتی مہنگائی میں سریا اور سیمنٹ مالکان نے بھی اپنے اپنے نرخ مقرر کرلئے ہیں، اور سریئے کی قیمت 10 ہزار روپے فی ٹن اضافہ کے بعد 2 لاکھ 85 ہزار روپے فی ٹن تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک کے ڈیفالٹ کا خدشہ برقرار، ایف بی آر لگژری گاڑیاں خریدنے کیلئے تیار

دوسری جانب سیمیٹ کی قیمت میں ابھی گزشتہ روز ہی ایک ہزار 20 روپے تھی، تاہم پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور نئے ٹیکسز کے باعث آج کی قیمت کا ابھی تک تعین نہیں ہوسکا، تاہم امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ سریئے کے بعد اب سیمنٹ کی قیمتوں میں بھی بھاری اضافہ ہوجائے گا۔

Related Posts