ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کا امکان

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش

اسلام آباد: مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام کے لئے راحت کی خبر سامنے آگئی، ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آج کم ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئل کمپنیز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سفارشات اوگرا کو بھیج دیں، جس میں پیٹرول 2.98 روپے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئل کمپنیز نے اپنی سفارش میں ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 88 پیسے، مٹی کا تیل 16 روپے 65 پیسے اور لائٹ ڈیزل 12 روپے 93 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈالر کی قدر میں مسلسل دوسرے روز کمی، روپے کی قیمت میں 1.62 روپے کا اضافہ

اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کیلئے سمری حکومت کو بھیجی جائے گی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے جس کے بعد نئی قیتموں کا اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ماہانہ 2 بار رد و بدل کیا جاتا ہے۔

Related Posts