عوام کیلئے بڑا ریلیف، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد : مہنگائی سے پریشان شہریوں کیلئے اچھی خبر آگئی، حکومت نے معروف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کردی ہے۔

ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی، گھی میں 23 روپے فی کلو سے لے کر 38 روپے تک کی کمی کی گئی۔

اس کے علاوہ کوکنگ آئل کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر سے لے کر 36 روپے فی لیٹر تک کی کمی کی گئی۔

نگران وزیراعظم کا دورہ، چین کو پاکستان میں گرین انرجی پر سرمایہ کاری کی دعوت

ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا ہے، کمی عام صارفین کی سہولت کے لیے کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 38.28 فیصد تک پہنچ گئی، ایک ہفتے کے دوران 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.30 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ حالیہ ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 7 روپے مہنگے ہوگئے، فی درجن انڈوں کی قیمت میں10 روپے کا اضافہ ہوا، 800 گرام نمک کے پیکٹ کی قیمت میں 3 روپے، لہسن کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ہوا۔

Related Posts