اسلام آباد: مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام کے لئے ایک اور بری خبر سامنے آگئی، ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 27 روپے کا اضافہ کردیا گیا، جس کے باعث سلنڈر 2758 روپے کا ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کا گھریلو سلنڈر 318 روپے مزید مہنگا کردیا گیا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 318 روپے 74 پیسے مہنگا ہوگیا ہے جس کے بعد 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2758 روپے 67 پیسے ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا،ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 27 روپے ایک پیسے اضافہ ہوا ہے، ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 233 روپے 78 پیسے ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9.59روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان