عوام ہوجائے تیار، گیس کی قیمت میں 113 فیصد تک اضافہ کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم ڈویژن کے مشورے سے گیس کے نرخوں میں 113 فیصد تک اضافہ کردیا۔

اوگر نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق گھریلو صارفین سمیت مختلف شعبوں کے لئے گیس 16 سے 113 فیصد مہنگی کردی گئی ہے جبکہ گھریلو صارفین کو 12 مختلف پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ کیٹگریز میں تقسیم کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پروٹیکٹڈ صارفین سے 50 اور نان پروٹیکٹڈ صارفین سے 500 روپے ماہانہ وصول کیے جائیں گے جبکہ 25 کیوبک میٹر ماہانہ گیس استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو استثنیٰ دیا گیا ہے، پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کی دوکیٹگریز کا گیس ٹیرف 16 اور 33 فیصد کم کردیا گیا ہے جبکہ دیگر گھریلو صارفین کے ٹیرف میں 25 تا 113 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں ٹیکس ہی ٹیکس، غریبوں کو آٹا ملنا چاہئے۔نور عالم خان

کمرشل صارفین کے لیے گیس کی قیمت میں 28.6 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گیس کی نئی قیمت 1650 روپے ہو گئی ہے جبکہ پاور سیکٹر کے لیے بھی گیس کی قیمت 22.8 فیصد اضافے کے ساتھ 1050 روپے کردی گئی ہے۔

صنعتوں کے لیے 34 ، سی این جی شعبے کے لیے 31، فرٹیلائزر کے لیے 46 اور سیمنٹ سیکٹر کے لیے گیس 17.46 فیصد مہنگی کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے 30 جون 2023 تک کیا گیا ہے۔

 

Related Posts