صدر، وزیر اعظم، سیاسی قیادت کی باجوڑ دھماکے کی مذمت

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے باجوڑ میں جمعیت علما اسلام کے ورکرز کنونشن میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے باجوڑ دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

یہ جہاد نہیں کھلا فساد ہے، جے یو آئی رہنماؤں کی دھماکے کی شدید مذمت

اعلامیہ ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومین کےلیے دعائے مغفرت بھی کی ہے۔

صدر مملکت نے زخمیوں کےلیے جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔ صدر مملکت نے زخمیوں کی بروقت طبی امداد کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے باجوڑ میں جمعیت علما اسلام کے ورکرز کنونشن میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے واقعے پر اظہار افسوس کیا۔

وفاقی وزیر شیری رحمان نے بھی  باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکرز کنونشن میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں شہید افراد کے لواحقین اور جمعیت علمائے اسلام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

شیری رحمان نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کے زخمی کارکنوں کی جلد صحت یابی کےلیے دعا گو ہیں۔ سیاسی سرگرمی پر دہشتگردوں کا حملہ انتہائی تشویش ناک ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا کیلئے بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

Related Posts