اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رحجان، 6 سال بعد 50 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرلی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 6 سال بعد 50 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرلی، 100 انڈیکس نے 273 پوائنٹس کے اضافے سے 50004 پوائنٹس کی سطح کو چھو لیا ہے۔

کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 22 پوائنٹس کے اضافے سے 49753 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

اس سے قبل انڈیکس نے 50 ہزار کے ہندسے کو 6 سال پہلے عبور کیا تھا۔ 11 بجکر 16 منٹ پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 192 پوائنٹس کا اضافہ ہونے سے انڈیکس 49 ہزار924 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا رہا۔

ایندھن کی عدم فراہمی: پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر، ہزاروں مسافر پریشان

دوسری جانب پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری ہے، انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کے نرخ مزید 79 پیسے گرگئے۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 8 پیسے مزید نیچے آگیا، جس سےڈالر 275 روپے75 پیسےکا ہوگیا۔ یاد رہے کہ انٹربینک میں ڈالر 5 ہفتے میں 30 روپے 30 پیسے سستا ہوچکا ہے۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر آج 272 روپے پر مستحکم ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 ہفتے میں 53 روپے نیچے آیا، اوپن مارکیٹ میں 40 دن بعد آج پہلی بار ڈالر سستا نہیں ہوسکا۔

پاکستان میں امریکی ڈالر کی قیمت انٹربینک میں 307 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 330 روپے سے تجاوز کر گئی تھی۔

Related Posts