سندھ حکومت کی کارکردگی صحت کے شعبے میں بہت بہتر ہے، ناصر حسین شاہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت کی کارکردگی صحت کے شعبے میں بہت بہتر ہے، ناصر حسین شاہ
سندھ حکومت کی کارکردگی صحت کے شعبے میں بہت بہتر ہے، ناصر حسین شاہ

کراچی:وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں سندھ حکومت کی کارکردگی بہت بہتر ہے۔اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وزیر صحت 26 فروری سے مکمل طور پر فیلڈ پر ہیں لیکن کورونا آنے کے بعد سے نظر نہیں آرہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک معاون خصوصی صحت ہیں دوسرا وزیر صحت کا قلمدان کسی اور کے پاس ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور وزیر صحت سندھ کو اچھا کام کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایاجاتا ہے جبکہ صحت کے شعبے میں سندھ حکومت کی کارکردگی بہت بہتر ہے۔

ناصر حسین شاہ نے کہاکہ کراچی ہمارا دل ہے، سندھ کا حصہ ہے، ملک کی معیشت کراچی سے چلتی ہے اور کراچی ملک کی معیشت کو چلانے میں بڑا حصہ دار ہے۔

انہوں نے کہاکہ وفاقی بجٹ میں کراچی کی ترقی کے لیے بات نہیں کی جاتی بلکہ ہمیں کہا جاتا ہے کہ ہم کراچی کے لیے کچھ نہیں کرتے۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وفاق نے سندھ کے مسائل حل کرنے میں کبھی دلچسپی نہیں لی۔

Related Posts