بنگلادیش کے عوام نے ایک بار پھر انڈیا کو مسترد کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو کرائسس گروپ

گیلپ پاکستان کے حالیہ سروے نے حیران کن نتائج پیش کیے ہیں جن کے مطابق بنگلہ دیشی عوام کی بڑی تعداد بھارت کے بجائے پاکستان کو اپنا قریبی اور مخلص دوست سمجھتی ہے۔

سروے کے مطابق 46 فیصد بنگلہ دیشی شہریوں نے پاکستان کو قریبی دوست قرار دیا، صرف 11 فیصد شہریوں نے بھارت کو دوست کہا جبکہ 47 فیصد نے بھارت کو اپنا دشمن تصور کیا۔

یہ اعداد و شمار دونوں ممالک کے درمیان موجود کشیدگی کو ظاہر کرتے ہیں، خصوصاً جب حالیہ پاک-بھارت تنازع کے دوران 54 فیصد بنگلہ دیشیوں نے پاکستان کی حمایت کی، جبکہ صرف 9 فیصد افراد نے بھارت کا ساتھ دیا۔

مزید یہ کہ 46 فیصد افراد نے پاکستان کو حالیہ کشیدگی میں فاتح قرار دیا، صرف 6 فیصد نے بھارت کو برتری دی۔

سروے میں اس امر کی بھی تصدیق ہوئی کہ پاکستان بنگلہ دیش کے دیگر دوست ممالک کی فہرست میں سرِفہرست ہے، جو دونوں مسلم ممالک کے درمیان بڑھتی قربت اور بہتر تعلقات کا اشارہ ہے۔

Related Posts