پاکستانی قوم چٹان کی طرح اپنے کشمیری بھائیوں کی پشت پر کھڑ ی ہے،سردار مسعود

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت نے گزشتہ 30سالوں میں ہزاروں کشمیری بچوں کویتیم کیا، صدر آزاد کشمیر
بھارت نے گزشتہ 30سالوں میں ہزاروں کشمیری بچوں کویتیم کیا، صدر آزاد کشمیر

اسلام آباد:صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ پشاور سے کراچی اور گلگت سے گوادر تک پاکستان اور آزادجموں وکشمیر کے عوام پانچ فروری کوسڑکوں اور گلیوں میں نکل کر مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کو یہ پیغام دیں کہ وہ بھارت کی فسطائیت اور دہشت گردی کے مقابلے میں تنہا نہیں ہیں۔ بلکہ پاکستان کے بائیس کروڑ عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح اُن کی پشت پرکھڑے ہیں۔

اسلام آباد میں جماعت اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام قومی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستانی قوم اور جموں وکشمیر کے عوام سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد کا یہ احسان کبھی نہیں بھولیں گے۔جو انہوں نے 1990میں پانچ فروری کے دن کو یوم یکجہتی کشمیر قرار دے کر پوری قوم کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے متحد کر دیا تھا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ تمام تر سیاسی اختلافات کے باوجود آزادجموں وکشمیر، گلگت بلتستان اور ملت اسلامیہ پاکستان کے 220ملین عوام کی قیادت کرنے والی تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین مسئلہ کشمیر پر متحد و متفق ہیں۔

اس اتحاد و اتفاق کا عملی مظاہرہ وہ پانچ فروری کوسڑکوں پر نکل کر کریں گے اور بھارت کے مودی کو یہ پیغام دیں گے کہ کشمیر میں اُس کے غیر قانونی، ناجائز اور ظالمانہ قبضے کے دن گنے جا چکے ہیں اور پوری پاکستانی قوم چٹان کی طرح اپنے کشمیری بھائیوں کی پشت پر کھڑ ی ہے۔

قوم کا یہ اتحاد و اتفاق مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور بھارت کے ہندوتوا نظریے کی شکست و ریخت پر منتج ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری پاکستانی قوم کے لئے بڑا چیلنج یہ ہے کہ بھارت کو مقبوضہ جموں وکشمیرمیں آبادی کے تناسب میں تبدیلی لانے سے روکا جائے۔

یہ صرف اسی صورت میں ممکن ہے کہ قوم متحدو متفق ہو کر کشمیریوں کی آواز کو دنیا تک پہنچائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں ہندوتوا کے پجاری آج یہ اعلان کر رہے ہیں کہ وہ اُن کے شیطانی عزائم کی راہ میں رکاوٹ بننے والے پاکستان کو (خاکم بدھن) صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے۔

بھارتی انتہاء پسندوں کے ان عزائم کو ناکام بنانے کا واحد راستہ یہ ہے کہ ہم بھارت کی طاقت کے آگے دیوار بن کر کھڑے ہونے والے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں اور بہنوں کا ساتھ دیں کیونکہ وہ نہ صرف ہماری بقاء کی جنگ لڑرہے ہیں بلکہ وہ ہمارے جسم و جان کا حصہ بھی ہیں اور اُن کا ساتھ دینا ہماری قومی اور اسلامی ذمہ داری ہے۔

صدر آزادکشمیر نے کہا کہ ہمیں مایوسی کی باتیں ترک کر کے اپنی کامیابیوں کو بھی دیکھنا چاہیے۔ پانچ اگست 2019کے بعد یورپین پارلیمنٹ کے چھ سو سے زیادہ پارلیمنٹرین نے پارلیمنٹ میں قرار دادیں پیش کر کے بھارتی اقدامات کی مذمت کی۔

ہماری سیاسی جماعتوں کو ان پارلیمنٹرین کے ساتھ رابطہ کر کے نہ صرف اُن کا شکریہ ادا کر نا چاہیے بلکہ اُن کا مزید تعاون بھی حاصل کرنا چاہیے۔ صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ کشمیر کے حوالے سے ہم اپنی حکمت عملی میں تبدیلی لائیں اور کشمیر کی تحریک آزادی کو عالمی سیاسی اور عوامی تحریک میں بدل کر دنیا کے فیصلہ ساز اداروں کو کشمیریوں کے حق میں بولنے پر مجبور کریں۔

Related Posts