پاکستان کے وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی فضائی دفاعی فورسز نے بھاولنگر میں ایک اور بھارتی ڈرون کو کامیابی سے مار گرایا ہے جبکہ پنجاب کے مشہور شہر اوکاڑہ میں بھی بھارتی ڈرون گرانے کی اطلاعات ہیں۔
عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کی فضائی دفاعی فورسز نے بھاولنگر میں ایک اور ہیرپ ڈرون کو کامیابی سے مار گرایا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ابھی تک بھارتی زیر قبضہ جموں و کشمیر یا بین الاقوامی سرحد کے پار کسی بھی مقام کو ہدف نہیں بنایانہ ہی پاکستانی فضائیہ کو کسی قسم کا نقصان پہنچا ہے۔
اس سے قبل سکیورٹی ذرائع نے بھی بھارتی میڈیا کی ان رپورٹس کو سختی سے مسترد کیا جن میں پاکستان کی طرف سے بھارتی زیر قبضہ جموں و کشمیر پر حملوں کا دعویٰ کیا گیا تھا اور انہیں سفید جھوٹ قرار دیا تھا جو عالمی برادری کو گمراہ کرنے کے لیے پھیلائے جا رہے ہیں۔
یہ جھوٹے بیانات اس لیے پھیلائے جا رہے ہیں تاکہ یہ تاثر دیا جا سکے کہ پاکستان نے بھارتی زیر قبضہ جموں و کشمیر پر حملہ کیا ہے۔