اسلام آباد: ہفتہ وار بنیادوں پر آٹا، چینی، دودھ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، مہنگائی کی مجموعی شرح 45 اعشاریہ 36 فیصد تک پہنچ گئی۔
ایک ہفتے کے دوران آٹا، دودھ، دالیں، آلو، مٹن اور بیف سمیت 23 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 20 کلو آٹے کا تھیلا 50 روپے 42 پیسے مہنگا ہو کر 3 ہزار 160 روپے تک پہنچ گیا۔
انڈے 17 روپے 26 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے جبکہ مٹن کی فی کلو قیمت میں 35 روپے 76 پیسے، بیف کی فی کلو قیمت میں 7 روپے 28 پیسے اضافہ ہوا۔
نیپرا نے فی یونٹ بجلی پر 3 روپے 23 پیسے سرچارج عائد کرنیکی منظوری دیدی
ایک ہفتے میں چینی 2 روپے 25 پیسے جبکہ 190 گرام چائے کا پیکٹ 9 روپے مہنگا ہوا۔
اس کے علاوہ تازہ دودھ، دہی، گڑ، چاول، لہسن، دال مسور، دال ماش، آلو، پاوڈر دودھ اور کپڑے دھونے کا صابن مہنگا ہوا۔
ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 11 اشیاء ضرویہ میں کمی جبکہ 17 میں استحکام رہا۔