مہنگائی کی مجموعی شرح 38 فیصد پر پہنچ گئی، 17 اشیائے ضروریہ مہنگی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 38.28 فیصد تک پہنچ گئی، ایک ہفتے کے دوران 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.30 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ حالیہ ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 7 روپے مہنگے ہوگئے، فی درجن انڈوں کی قیمت میں10  روپے کا اضافہ ہوا، 800 گرام نمک کے پیکٹ کی قیمت میں 3 روپے، لہسن کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مٹن، بیف، آلو اور پیاز کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔

کمشنر کراچی نے پھلوں کی قیمتوں کی نئی فہرست جاری کردی

رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک ہفتے کے دوران 17 اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی دیکھی گئی، چینی کی فی کلو قیمت 7 روپے کم ہوئی، دال چنا 5 روپے، دال مونگ 7 روپے، دال ماش 8 روپے فی کلو سستی ہوئی، زندہ مرغی کی قیمتوں میں 6 روپے اور چاول کی فی کلو قیمت میں 2 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں رواں ہفتے 17 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

Related Posts