اسرائیل پر داغے جانے والے ایرانی میزائل سے ایک فلسطینی نشانہ بن گیا۔
واقعے کی سامنے آنے والی چونکا دینے والی فوٹیج میں اس لمحے کو قید کیا گیا ہے جب منگل کے روز ایران کی جانب سے اسرائیل پر داغے گئے میزائلوں میں سے ایک غلطی سے ایک فلسطینی کو ہٹ کرتا ہے جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوجاتا ہے۔
اسرائیل کی طرف سے جاری ہونے والی خوفناک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ شخص مغربی کنارے کے گاؤں نیویما کی ایک سڑک پر گھوم رہا ہے، اسی دوران ایک ایرانی میزائل کا ایک بڑا حصہ آسمان سے سیدھے اس پر آگرتا ہے۔
فلسطینی میڈیا نے اس شخص کی شناخت سمیح العسل نامی ایک مزدور کے طور پر کی ہے جو ایرانی حملے میں مارا جانے والا واحد شخص تھا۔
ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ نے گذشتہ ہفتے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت کے براہ راست انتقام میں یہودی ریاست کے گنجان آباد علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے تقریباً 200 بیلسٹک میزائل داغے۔