بوڑھی ٹک ٹاکر نے سوشل میڈیا پر انت مچا دی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو عرب نیوز

الجزائر کے دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والی ایک معمر خاتون نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ “ٹک ٹاک” پر اپنے رقص اور موسیقی کی ویڈیوز پوسٹ کر کے ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا۔ اس اکاؤنٹ پر وہ ناچنے اور گانے سمیت اپنی زندگی کی ہر تفصیل کی ویڈیوز پوسٹ کرتی ہیں۔

انفلوئنسر زہرہ شرافت کا تعلق صوبہ تیزی اوزو سے ہے۔ انہوں نے اپنے صفحہ کو اپنے نام “زہرہ شرافت ” رکھا ہے۔ اپنی گفتگو وہ اپنے گاؤں میں اپنی روزمرہ کی زندگی کو بیان کرنے کے لیے عربی اور امازیغی زبان میں بات کرتی ہیں۔

بزرگ ’ٹک ٹاکر‘ زہرہ اپنے گاؤں کے حالات واقعات کو روزانہ کی بنیاد پر ڈائری کی شکل میں نشر کرتی ہیں۔ جن میں قدرتی مناظر شامل ہیں۔ وہ پیدل اور سائیکل پر اپنے سفر کی فلم بھی بناتی ہے۔ وہ پلیٹ فارم پر اپنے فالورز کو یہ بھی بتاتی ہے کہ وہ اپنے باورچی خانے میں کون سے روایتی اور جدید کھانے تیار کرتی ہے۔

زہرہ اپنے پیج پر گانے بھی پوسٹ کرتی ہے، خاص طور پر مقامی گانے، اور انہیں دہراتی ہے اور خوشی سے ان کی دھنوں پر رقص کرتی ہے۔

جبکہ بہت سے لوگوں نے “زہرہ شرافت” کے مواد کو پسند کیا۔ چونکہ وہ اپنی گفتگو اور حرکات میں بے ساختہ انداز اپناتی ہیں۔ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمیں اپنی ویڈیوز کے ذریعے مزہ دیتی ہیں۔ میں بور ہوئے بغیر یکے بعد دیگرے تمام ویڈیوز دیکھتی ہوں۔

ایک اورصارف نے کہا کہ “میرے خیال میں آپ کو اپنی روح کو اس طرح خوش کرنے کی ترکیب بتانی چاہیے”۔

صارفین نےکہا کہ صفحہ تفریحی پہلو کے علاوہ اس علاقے، اس کی روایات اور اس کے باشندوں کے رسوم و رواج کو متعارف کرانے میں حصہ ڈال رہا ہے۔ اس طرح الجزائرکی سیاحت کو بحال کرنے میں یہ پیج مدد گار ہوسکتا ہے۔

تاہم زہرہ کے صفحہ پر ناچنے اور گانے نے بہت سے لوگوں کی طرف سے تنقید کی ایک لہر کو جنم دیا جو سمجھتے ہیں کہ یہ ان کے لیے مناسب نہیں ہے۔ انہیں ایک مہذب شکل میں پیش ہونا ضروری ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ “علاقے اور اس کے رسم و رواج کو متعارف کرانے والے سیاحتی مواد کی بات کرنے والے صرف رقص اور موسیقی کو کیوں پسند کرتے ہیں۔

ایک اور صارف نے کہا کہ “آپ کے لیے یہ مناسب نہیں ہے کہ آپ اپنے صفحہ کو ڈانس پیج میں تبدیل کر دیں۔ یہ مواد نوعمر بھی دیکھتے ہیں۔ ایسے لوگوں چھوڑ دیں جن کے پاس بامقصد مواد کے ساتھ فالورز کو راغب کرنے کی صلاحیت نہیں ہے”۔

Related Posts