کراچی:معروف پاکستانی اداکارہ سجل علی کی سوشل میڈیا پر شہرت اور چاہنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
سجل علی کے انسٹاگرام پر فالورز کی تعداد 8 ملین سے تجاوز کرگئی۔سجل علی کے انسٹا اکاؤنٹ پر مجموعی طور پر ایک نظر ڈالیں تو انہوں نے صرف 119 انسٹاصارفین کو فالو کیا ہوا ہے۔
جن میں ان کے عزیزواقارب، دوست اور شو بزانڈسٹری کی معروف شخصیات شامل ہیں۔اْنہوں نے ابھی تک اپنے انسٹا اکاؤنٹ پرکل 406 انسٹا پوسٹس شیئر کی ہیں۔
اداکارہ کی جانب سے کی گئی پوسٹوں میں زیادہ تر پوسٹس ان کے نئے پراجیکٹس کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کرنے کے لیے کی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں: شزا اور فضہ، دلہنوں کی ادلا بدلی، ڈرامے کا اصل مقصد تفریح تھا، ڈائریکٹر